” شاہ محمود قریشی سعودی عرب اور ترک ایمبیسی سے میرے ۔۔“ الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو شکست دینے کے بعد نااہل ہونے والے نوجوان نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا

” شاہ محمود قریشی سعودی عرب اور ترک ایمبیسی سے میرے ۔۔“ الیکشن میں شاہ محمود ...
” شاہ محمود قریشی سعودی عرب اور ترک ایمبیسی سے میرے ۔۔“ الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو شکست دینے کے بعد نااہل ہونے والے نوجوان نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوشکست دینے والے نوجوان سیاستدان سلمان نعیم نے دعویٰ کیاہے کہ شاہ محمود قریشی اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے اپنی وزارت کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب اور ترک سفارتختوں سمیت دیگر ایمبیسیوں سے میرے کاغذات نکلوا رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے محمد سلمان کا کہناتھا کہ یہ بات وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے علم ہے کہ یہ شاہ محمود قریشی یہ کچھ کر رہے ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کس طرح پارٹی کے قوائد و ضوابط کو فالو کرتے ہیں ، یہ پارٹی کے وائر چیئرمین ہیں اور یہ ہی اپنے نمائندوں کے خلاف کیس کررہے ہیں ۔سلمان نعیم کا کہناتھا کہ انہوں نے میرے خلاف جو پٹیشن دائر کی ہے اس میں جہانگیرترین اور رائے حسن نواز کا حوالہ دیا گیاہے ۔
سلمان نعیم کا کہناتھا کہ آپ اپنے پارٹی کے رہنماﺅں کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں اور اس کے بعد اپنی ہی پارٹی کے لیڈرز کا حوالہ دے رہے ہیں ۔ نااہل قرار دیئے جانے والے سلمان کا کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے تھے لیکن میں نے ان کو ہرا دیا اور اب وہ بدلہ لینا چاہتے ہیں جبکہ وہ اپنی وزارت کا اثرو روسوخ مختلف عدالتوں پر بھی استعمال کر رہے ہیں ۔
سلمان نعیم نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی اس معاملے میں ملوث ہیں اور میرے ہاتھ میں یہ پیپز اس بات کا ثبوت ہیں ، شاہ محمود قریشی ترکی ، سعودی عرب سمیت دیگر کئی ایمبیسیوں سے میرے ڈاکومینٹس نکلوا رہے ہیں اور یہ کسی عام آدمی کا کام نہیں ہے ، وہ اپنی وزار ت خارجہ کو میرے خلاف استعمال کر رہے ہیں کیونکہ وہ وزیراعلیٰ نہیں بن سکے ۔شاہ محمود قریشی کے پاس عمران خان کی تصویر تھی اور پارٹی کا ٹکٹ بھی تھا لیکن لوگوں نے مجھے ووٹ دیا اور منتخب کیا کیونکہ میں نے اپنے حلقے میں کام کیا اور لوگوں کی خدمت کی ہے اسی لیے مجھے ووٹ ملا ۔

مزید :

قومی -