نامعلوم افراد کی فائرنگ پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے ضلعی صدر فاروق خان جان بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے ضلعی صدر فاروق خان جان ...
نامعلوم افراد کی فائرنگ پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے ضلعی صدر فاروق خان جان بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(آن لائن) صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے ضلعی صدر فاروق خان کو قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی زد میں آ کر پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے صوابی کے ضلعی صدر فاروق خان زندگی کی بازی ہار گئے ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر باچا خان ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا پوسٹمارٹم کیا گیا۔ تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تاہم ابھی کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔