تجاوزات کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری ر ہے گا،پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

تجاوزات کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری ر ہے گا،پہلے بڑے مگرمچھوں پر ...
تجاوزات کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری ر ہے گا،پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری ر ہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سرگودھا ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں سینیٹ الیکشن، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ کر کے رہیں گے،تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچایا جائے گا، عام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے، مسائل کے حل کیلئے عوام کو ایوانوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام متعار ف کرایا جا رہا ہے، حکام بالا تک عوام کی رسائی کیلئے دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -