اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو سے چار روپے اضافے کا امکان

اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو ...
اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو سے چار روپے اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) آج منگل کو بجلی کے نرخوں میں دو روپے سے چار روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق سابقہ حکومت کی جانب سے کئے گئے مائع گیس (ایل این جی) کی درآمد کے معاہدوں کی شفافیت، کراچی الیکٹرک کے حصص کی چائنیز سرمایہ کاروں کو فروخت کیلئے چینی کمپنی کو نیشنل سکیورٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجرا اورتمباکو کی نئی فصل پر تمباکو سیس میں اضافہ کی چار اہم تجاویز پر غور کرے گی اور ان کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں بجلی کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں2 سے 4روپے فی یونٹ اضافہ کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔بجلی کے نرخوں میں اضافہ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافہ کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی ہے۔بجلی کے نرخوں میں مجوزہ اضافہ صرف گھریلو صارفین پر لاگو ہوگا اور اس فیصلے کا اثر صنعتی صارفین پر نہیں پڑے گا۔ اجلاس میں مائع گیس کی درآمد کے معاہدوں کی تفصیلات بھی غور کیلئے پیش کی جائیں گی جوپاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے کئے تھے نئی حکومت میں ان معاہدوں کی شفافیت کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

کراچی الیکٹرک کے حصص کی چینی سرمایہ کاروں کو فروخت میں جو ریگولیٹری مشکلات حائل ہیں ان کو حل کرنے کیلئے ای سی سی غور کرے گی۔ ای سی سی کے اجلاس میں تمباکو کی فصل پر سیس کی وصولی کو ممکن بنانے کیلئے ای سی سی آج تمباکو سیس کے نئے نرخوں کی منظوری دے گی۔