60 سالہ پاکستانی شہری نے 18 سال بعد پہلی بیوی سے دوبارہ شادی کرلی پہلے دونوں میں علیحدگی کب ہوئی تھی اور خاتون اتناعرصہ کہاں رہی؟ پتہ چل گیا

60 سالہ پاکستانی شہری نے 18 سال بعد پہلی بیوی سے دوبارہ شادی کرلی پہلے دونوں ...
60 سالہ پاکستانی شہری نے 18 سال بعد پہلی بیوی سے دوبارہ شادی کرلی پہلے دونوں میں علیحدگی کب ہوئی تھی اور خاتون اتناعرصہ کہاں رہی؟ پتہ چل گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک)محمود بوٹی کے رہائشی 60 سالہ محمد ایاز نے 18 سال بعد پہلی بیوی ارشاد بی بی سے دوبارہ شادی کرلی،عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد جوڑے کو ایک ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

ایڈووکیٹ چودھری بابر دونوں کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ کورٹ میرج کے موقع پر ارشاد بی بی کے ہمراہ اس کا بیٹا بھی تھا۔ محمد ایاز نے 2000ءمیں ارشاد بی بی کو طلاق دے دی تھی۔ بعدازاں 2005ءمیں ارشاد بی بی نے دوسری شادی کرلی، دوسرے شوہر کی وفات کے بعد ایاز اور ارشاد بی بی دوبارہ ایک ہوگئے۔

محمد ایاز کے مطابق 18 سال بعد اسے اپنی محبت مل گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -