لیجنڈ سپنر شین وارن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، سابق کپتان سٹیو وا کے بارے میں ایسی متنازع ترین بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

لیجنڈ سپنر شین وارن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، سابق کپتان سٹیو وا کے بارے ...
لیجنڈ سپنر شین وارن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، سابق کپتان سٹیو وا کے بارے میں ایسی متنازع ترین بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

  

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلیا کے سابق سپن ماسٹر شین وارن نے اپنی نئی کتاب میں سابق کپتان اسٹیو وا کو خود غرض قرار دے دیا۔

شین وارن کی سٹیو وا سے پرانی دشمنی ہے اور وہ ابھی تک ان کی جانب سے خود کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کو فراموش نہیں کرپائے، وارن نے اپنی کتاب میں تحریر کیاکہ جب سٹیووا نے 1999 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف انھیں چوتھے ٹیسٹ کی الیون سے ڈراپ کیا تو انھیں شدید مایوسی ہوئی تھی۔سابق اسپن ماسٹر نے مزید کہا کہ میں جتنے کپتانوں کیساتھ کھیلا ان میں سب سے زیادہ خودغرض سٹیووا ہی تھے، جنھیں سب سے زیادہ فکر اپنی 50 سے زائد کی ایوریج کی ہی ہوتی تھی۔

مزید :

کھیل -