سعودی عرب کے تجارتی وفدکا گوادر پورٹ کا دورہ، سی پیک اورترقیاتی منصوبوں پربریفنگ

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات پر مشتمل تجارتی وفدنے گوادر پورٹ کا دورہ کیا جبکہ چیئرمین گوادرپورٹ اتھارٹی نے فری اکنامک زون سے متعلق بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تجارتی وفد وزیرپٹرولیم ودیگروزراشامل ہیں اوروفد کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین میر دوستین خان جمالدینی نے سی پیک، گوادر پورٹ، گوادر پورٹ فری زون اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے مستقبل کے وژن اور ترقیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. وفد کو چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے سی او مسٹر ژانگ باؤ زنگ نے گوادر میں جاری چائنیز منصوبوں کے بارے میں جبکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد حسین نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی.اس موقع پر چیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی نے وفد کو جی پی اے کی یادگاری شیلڈ پیش کی. وفد گوادر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے قائمقام ڈی سی گوادر انیس طارق گوریج، جی پی اے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے.
یادرہے کہ سعودی عرب گوادر میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے جارہی ہے جبکہ بلوچستان میں موٹرویز اور ریلوے نیٹ ورک کی نئی تعمیرات کیلئے سعودی کمپنیاں کام کرنے میں دلچسپی لیں گی۔