کچھ ماہ بعد عمران خان ”چھوڑ گئے بالم ہائے مجھے اکیلئے چھوڑ گئے“ گنگناتے ہوں گے: ایاز صادق

کچھ ماہ بعد عمران خان ”چھوڑ گئے بالم ہائے مجھے اکیلئے چھوڑ گئے“ گنگناتے ہوں ...
کچھ ماہ بعد عمران خان ”چھوڑ گئے بالم ہائے مجھے اکیلئے چھوڑ گئے“ گنگناتے ہوں گے: ایاز صادق

  

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے جلد عمران خان کے تنہا رہ جانے کا دعویٰ کردیا اور اس حوالے سے شعر گنگنایا کہ کچھ ماہ بعد عمران خان بنی گالہ کی فضاﺅں میں یہ شعر گنگنارہے ہوں گے ”چھوڑ گئے بالم ہائے مجھے اکیلئے چھوڑ گئے“۔

قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کل عمران خان بنی گالہ کی پُرفضا وادی میں واک کرتے ہیں، کچھ نہ کچھ گنگناتے ہوں گے، انہیں یہ گانا سنانا چاہتا ہوں جو کہ مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن اور پرویز مشرف کے ادوار میں بھی حکمرانوں کو گنگنانا پڑگیا تھا، سابقہ حکمرانوں کا یہ گانا ’ چھوڑ گئے بالم ہائے مجھے اکیلئے چھوڑ گئے“ گنگنارہے ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -