پنجاب میں دانش سکول برقرار رکھنے کا فیصلہ

پنجاب میں دانش سکول برقرار رکھنے کا فیصلہ
پنجاب میں دانش سکول برقرار رکھنے کا فیصلہ

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پرائمری سے مڈل تک معاری تعلیم کیلئے مسلم لیگ ن حکومت کے بنائے گئے تمام دانش سکول قائم رکھنےا ور آئندہ کوئی بھی مڈل سکول دانش اتھارٹی کے سپرد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق کے مطابق دانش سکولوں میں تدریسی نظام کو اسی تواتر کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے ان سکولوں میں اساتذہ کی خالی تمام سیٹوں پر فوری نئی بھرتیوں کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ یہ نئی بھرتیاں رواں ماہ ہی کی جائیں گی تاکہ آئندہ سال دو فروری سے شروع ہونے والے پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات میں طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ اس وقت مختلف کیٹیگریز کی دانش سکولوں میں مجموعی طور پر 98 سیٹیں خالی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -