احتساب عدالت: آصف ہاشمی دوران پیشی جج کے سامنے روپڑے

احتساب عدالت: آصف ہاشمی دوران پیشی جج کے سامنے روپڑے
احتساب عدالت: آصف ہاشمی دوران پیشی جج کے سامنے روپڑے

  

لاہور (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتی کیس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی، پیر کو آصف ہاشمی کو غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت جج جواد الحسن نے کی۔

اس موقع پر کمرہ عدالت میں آصف ہاشمی روپڑے اور ان کی آنکھوں سے زار و قطار آنسو بہنے لگے، احتساب عدالت کے جج نے آصف ہاشمی کو ہمت اور حوصلے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمت کریں، آپ کے کیس کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا، عدالت نے ملزم آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے آصف ہاشمی کے خلاف دستاویزات پیش کی گئیں جن کے بعد مطابق آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ میں 777 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرتے ہوئے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور ساری بھرتیاں میرٹ سے ہٹ کر کی گئیں، نیب پراسکیوٹر کے مطابق ملزم آصف ہاشمی نے 2009 سے 2012ءکے درمیان بطور چیئرمین انویسٹمنٹ کمیٹی غیر قانونی طور پر مالی انویسٹمنٹ کی منظور دیم، ملزم کی جانب سے بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک تمام منٹس آف میٹنگ سائن کئے گئے اور خطیر رقم کی منتقلی ہوئی، ملزم آصف ہاشمی کا یہ اقدام مالی بے ضابطگی کا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -