سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خاتمے کیلئے حکومت نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنادیا لیکن پھر اس کے بعد ایسا کام ہوگیا کہ فواد چوہدری بھی حیران پریشان رہ گئے، سخت قدم اٹھالیا گیا

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خاتمے کیلئے حکومت نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنادیا لیکن ...
سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خاتمے کیلئے حکومت نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنادیا لیکن پھر اس کے بعد ایسا کام ہوگیا کہ فواد چوہدری بھی حیران پریشان رہ گئے، سخت قدم اٹھالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خاتمے کے لیے وزارت اطلاعات نے ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنایا ہے جس کا مقصد لوگوں کو حقائق سے آگاہ رکھنا ہے لیکن جیسے ہی یہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنایا گیا اس کے تھوڑی ہی دیر بعد کسی نے جھوٹی خبروں کے خاتمے کاجھوٹا اکاﺅنٹ بناکر حکومت کو اس محاذ پر پسپا کرنے کی کوشش کی تاہم اب یہ جعلی اکاﺅنٹ بند کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بیرسٹر ملیکہ بخاری کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن جبکہ بشریٰ بی بی کی صاحبزادی اور عمران خان کی سوتیلی بیٹی مہرو کو ساڑھے 7 لاکھ روپے کی تنخواہ کے عوض وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔گو کہ فواد چوہدری سمیت اہم حکومتی عہدیدار ان خبروں کی تردید کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان خبروں سے اٹھنے والے طوفان میں کوئی کمی نہیں آئی۔
فواد چوہدری کے ادارے وزارت اطلاعات نے جھوٹی خبروں کے خاتمے کیلئے ٹوئٹر پر FakeNewsBusterMoIB کے نام سے اکاﺅنٹ بنایا ہے جس کا ہینڈل (@FakeNews_Buster) ہے۔

حکومت نے جیسے ہی جعلی خبروں کے خاتمے کا اکاﺅنٹ بنایا اس کے جواب میں اسی سے ملتے جلتے نام کا جعلی اکاﺅنٹ بنالیا گیاجس کا ہینڈل بھی ملتا جلتا رکھا گیا تاہم اس میں فیک نیوز اور بسٹر کے بیچ میں آنے والے انڈر سکور (_) کو آخر میں لکھ دیا گیا۔


جعلی خبروں کے جعلی اکاﺅنٹ کے خلاف اصلی اکاﺅنٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں جعلسازی کا پردہ فاش کیا گیااور بتایا گیا کہ اصل اکاﺅنٹ کی تصدیق وزارت اطلاعات کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی کی جاسکتی ہے۔ وزارت اطلاعات کی شکایت پر جعلی خبروں کے خاتمے کا جعلی اکاﺅنٹ بند کردیا گیا تاہم اب فواد چوہدری کی وزارت کو ایک اور جعلی اکاﺅنٹ کے چیلنج کا سامنا ہے جو پہلا اکاﺅنٹ بند ہونے کے کچھ ہی دیر بعد تخلیق کیا گیا ہے۔ اگر اس نئے جعلی اکاﺅنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اسے منگل کے روز لگ بھگ صبح 11 بجے کے قریب بنایا گیا ہے ۔ اس نئے جعلی اکاﺅنٹ کا ہینڈل (@FAKENEWSBUSTER6) ہے، یہ نیا جعلی اکاﺅنٹ کب بند ہوگا اس بارے میں سائبر کرائم والے ہی بتاسکتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اب  کوئی بھی جعلی اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کرے گا تو اس کا کیس ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد متعلقہ جعلساز کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

قومی -سیاست -