لاہورہائیکورٹ کا ہوٹلز،کلب،انڈسٹری مالکان سے پانی کابل وصول کرنے کاحکم،پنجاب میں فوارے اورآبشاریں چلانے پرپابندی

لاہورہائیکورٹ کا ہوٹلز،کلب،انڈسٹری مالکان سے پانی کابل وصول کرنے ...
لاہورہائیکورٹ کا ہوٹلز،کلب،انڈسٹری مالکان سے پانی کابل وصول کرنے کاحکم،پنجاب میں فوارے اورآبشاریں چلانے پرپابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صاف پانی محفوظ کر نے سے متعلق کیس کی سماعت میں لاہورہائیکورٹ نے ہوٹلز،کلب،انڈسٹری مالکان سے پانی کابل وصول کرنے کاحکم دیتے ہوئے پی ایچ اے سے عملدرآمدرپورٹ کل طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق صاف پانی محفوظ کر نے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر عدالت نے ڈائریکٹرپی ایچ اے سے استفسارکیا کہ پانی محفوظ کرنے کے حکم پرکتناعمل ہوا؟ کل ٹی وی پر دکھایاپارکس میں ٹیوب ویل چل رہے تھے،ابھی تک پارکس کوصاف پانی فراہم کیاجارہاہےجس پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں فوارے اورآبشاریں چلانے پرپابندی لگاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پانی کی قلت بڑھ رہی اورآپ فوارے چلارہے ہیں۔عدالت نے پی ایچ اے سے عملدرآمدرپورٹ کل طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہوٹلز،کلب،انڈسٹری مالکان سے پانی کابل وصول کرنے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ افسوس !آج تک ہوٹلز،کلب اورانڈسٹری سے پانی کابل وصول نہیں کیاگیا،لوگوں کے پاس پینے کاپانی نہیں،آپ بڑے لوگوں سے بل وصول نہیں کرتے۔ ایم ڈی واسانے بل وصول کرنے کیلئے عدالت سے پولیس فورس فراہم کرنے کی درخواست کر دی جس پر عدالت عالیہ نے سی سی پی اوکونفری فراہم کرنےکابھی حکم دے دیا۔