الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاعمل مکمل کر لیا

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاعمل مکمل کر لیا
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاعمل مکمل کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاعمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرزرینجرزاورایف سی کی نگرانی میں چھاپے گئے ہیں اور36 حلقوں کیلئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اورسندھ کیلئے 11 لاکھ بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں جبکہ پنجاب،اسلام آبادکیلئے 67 لاکھ بیلٹ پیپرزکی چھپائی کی گئی ہے اور اسی طرح خیبرپختونخواکیلئے 17 لاکھ بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -