جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد اور ارشد داد کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر کون کام کر رہا تھا؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد اور ارشد داد کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے پی ٹی آئی ...
جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد اور ارشد داد کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر کون کام کر رہا تھا؟ ایسا انکشاف کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد کو باضابطہ طور پر پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنادیا گیا ہے تاہم ان سے پہلے اس عہدے پر مراد سعید بطور قائم مقام کام کرتے رہے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے 2013 میں جہانگیر ترین کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا۔ وہ 15 دسمبر 2017 تک اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے تاہم سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ جہانگیر ترین کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کی گئی اور تحریک انصاف نے اس امید پر کہ شایدجہانگیر ترین اہل ہوجائیں ، کسی کو بھی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تعینات نہیں کیا۔ نظر ثانی اپیل کا فیصلہ آنے تک مراد سعید پارٹی کے قائم مقام سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دیتے رہے۔

جہانگیر ترین کی نظر ثانی اپیل کا فیصلہ ہونے تک تحریک انصاف قائم مقام سیکرٹری جنرل کے سہارے چلتی رہی لیکن اب چونکہ جہانگیر ترین تاحیات نا اہل قرار پاچکے ہیں اس لیے پارٹی نے ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد کو سیکرٹری جنرل تعینات کردیا ہے۔ارشد داد کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں، ارشد داد پی ٹی آئی کے بانی اراکین میں شمار کیے جاتے ہیں ، الیکشن 2018 کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر انہوں نے ریویو کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -