’’کلرک کا ویزہ لگ جائے‘‘ دبئی میں مقیم پاکستانی کی روحانی التجا کا حل

’’کلرک کا ویزہ لگ جائے‘‘ دبئی میں مقیم پاکستانی کی روحانی التجا کا حل
’’کلرک کا ویزہ لگ جائے‘‘ دبئی میں مقیم پاکستانی کی روحانی التجا کا حل

  

میں یہ سوچ کر دوبئی آیا تھا کہ گھر والوں کی زندگی بدل جائے گی ۔میں ایک کمپنی میں کلرک ہوں جبکہ میرا ویزہ کلرک کا نہیں ہے اس لئے مجھے کام کلرک کا کرنا ہوتا ہے جبکہ تنخواہ مزدوروں کے برابر ملتی ہے ۔حالانکہ کئی دوسرے لوگوں کا بھی یہی معاملہ ہے مگر ان کی تنخواہ بہتر ہے ۔میرے لئے استخارہ کرکے مجھے بتائیں میں کیا کروں ،میں نے باس کو درخواست بھی دی ہے کہ سیلری بڑھا دیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا ۔مجھے تسبیح بھی دیں کہ میرا ویزہ کلرک کا لگ جائے ۔(نذر احمد دوبئی )

جواب ۔آپ جیسے ہزاروں لاکھوں نوجوان اسی امید پر ملک سے باہر جاتے ہیں اور اسکے لئے انہیں پہلے جیسا بھی ویزہ ملتا ہے ،اسکو غنیمت جان کر چلے جاتے ہیں کہ وہاں جاکر کچھ کرلیں گے لیکن انکی امیدوں پر پانی پھر جاتا ہے ۔اسکی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہیں ،روحانی ا ور دنیاوی دونوں طر ح کے معامات ہوتے ہیں ۔آپ کو چاہئے کہ کمپنی کے معاملات کے مطابق اپنی ترقی یا ویزہ کی کوشش کریں ۔اس دوران آپ یہ تسبیح کیا کریں تاکہ روحانی قوت حاصل ہواور راستے کی رکاوٹوں کا قلع قمع ہو اور فیصلہ کرنے مٰں رہ نمائی ملتی رہے ۔’’ یا مالک یاکفیل ‘‘ روزانہ سات سو مرتبہ دل میں پڑھیں ،اول آخر سات بار درود پاک پڑھیں۔ اکیس روز پڑھائی کے بعد بتائیں ۔استغفراللہ روزانہ ایک تسبیح ہمیشہ پڑھنا معمول بنا لیں ۔اس دوران کوئی خواب دکھائی دے تو بتادیں

سرکاری نوکری کی تمنا

سوال۔میں سرکاری نوکری کرنا چاہتا ہوں ،تعلیم حاصل کرنے کے بعد بڑی کوشش کی مگر ابھی تک کامیاب نہیں ہو پارہا،استخارہ کی روشنی میں رہ نمائی کردیں کہ یہ کیسے ممکن ہے (عرفان صادق )

جواب ۔ سرکاری نوکری کو اپنی زندگی کا مقصد نہ بنائیں،جو زندگی میں کچھ نہیں کرنا چاہتے وہ سرکاری نوکری کرنا چاہتے ہیں ۔آپ کے اندر جو خوبیاں موجود ہیں، انہیں پرائیویٹ سیکٹر میں استعمال کریں یا کاروبار کریں ۔آپ یہ تسبیح پڑھنا معمول بنا لیں۔’’یا باسط یاحلیم ‘‘ روزانہ سات سو مرتبہ دل میں پڑھیں۔اول آخر درود پاک سات سات مرتبہ۔

دعا کریں میری بہن کی شادی ہوجائے

سوال۔ہمارے گھر میں اس وجہ سے پریشانی ہے کہ ہماری بہن کی شادی نہیں ہوپارہی ۔آپ استخارہ کی رو سے بتادیں اور تسبیح بھی دیں تاکہ شادی ہوجائے(ثمینہ سکھیکی )

جواب ۔استخارہ کی رو سے جلد شادی متوقع ہے ۔رد نحوست کے لئے ہمیشیرہ سے کہیں کہ روزانہ استغفراللہ کی تسبیح گیارہ سو بار دل میں پڑھا کریں ۔سورہ فتح روزانہ ایک بار تلاوت کیا کریں ،ان شا اللہ آپ کے گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں گی ۔

کیا میں حقیقت میں بے حس ہوں؟

سوال۔میرے دوست احباب مجھے بے حس کہتے ہیں ۔کیونکہ میں اپنے اندر احساسات کو نہیں سمجھ پاتا جس کی وجہ سے دوسرے بھی میرے طرز عل سے غلط رائے قائم کرتے ہیں ۔میں خود غور کرتا ہوں کہ میں کیا ہوں ،مجھے بالکل سمجھ نہیں آتی کہ میں اپنے خیالات کو کوئی معنی کیوں نہیں پہنا پاتا ۔میری رہ نمائی فرمائیں (اویس ظفر ،پیر محل )

جواب۔آپ کی شخصیت ایسی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شکایت ہے ،لیکن آپ اندر سے بالکل کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے ۔عام طور روحانی طور پر منتشر لوگ بھی ایسے طرز عمل کا شکار ہوجاتے ہین ۔آپ روزانہ یا صبور کی تسبیح پڑھنا معمول بنالیں تاکہ خیالات منتشر نہ ہوں ۔روزانہ گیارہ سو بار یہ ستبیح اول آخرتین تین باردرود پاک کے ساتھ پڑھا کریں،ان شا اللہ اندرونی کیفیات تبدیل ہوں گی تو رویہ بھی ٹھیک ہوجائے گا ۔(استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -