حکومت کامنی لانڈرنگ قوانین مزیدسخت بنانے کافیصلہ 4 قوانین میں ترمیم پرکام شروع

حکومت کامنی لانڈرنگ قوانین مزیدسخت بنانے کافیصلہ 4 قوانین میں ترمیم پرکام ...
حکومت کامنی لانڈرنگ قوانین مزیدسخت بنانے کافیصلہ 4 قوانین میں ترمیم پرکام شروع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے منی لانڈرنگ قوانین مزیدسخت بنانے کافیصلہ کر لیاجس کے تحت انسدادمنی لانڈرنگ کیلئے 4 قوانین میں ترمیم پرکام شروع کر دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ قوانین کو مزیدسخت بنانے کے پیش نظر ایف آئی اے ایکٹ،فارن ایکس چینج ریگولیشنزایکٹ میں ترمیم کی جائے گی جبکہ کسٹمزاوراینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے اورکسٹمزکوبااختیاربنانے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت قانون نے ترامیم میں سزائیں مزیدسخت بنانے کی تجاویزدی ہے جبکہ سٹیٹ بینک،ایف بی آر،ایس ای سی پی،نیب سے بھی تجاویزطلب کر لی گئی ہیں ۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -