لاہور میں منشا بم کی سب سے بڑی نشانی گرا دی گئی

لاہور میں منشا بم کی سب سے بڑی نشانی گرا دی گئی
لاہور میں منشا بم کی سب سے بڑی نشانی گرا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے دالرحکومت لاہور میں قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اَپ کے پہلے روز منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ گرا دی گئی اور کئی دکانوں کے تھڑے اور چھجے بھی توڑ دیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق منشا بم کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس بھی چل رہاہے اور چیف جسٹس نے ان کانام بھی ای سی ایل میں ڈلوا دیاہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں لیکن وہ اب تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیںتاہم دوسری جانب پنجاب حکومت کے احکامات پر ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیاہے ۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں تجاوزارت کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت آج لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے جوہر ٹاو¿ن سمیت دیگر علاقوں میں بھرپور کارروائی کی۔ پی آئی اے روڈ پر منشا بم کی فرنیچر مارکیٹ گرا دی گئی جس میں 25 سے زائد شوروم تھے جب کہ بیس سے زائد کمرشل پلاٹ وا گزار کرالیے گئے۔ انسداد تجاوزات ٹیم انار کلی میں بھی پہنچی جہاں دکانوں کے آگے بنے تھڑے، چھجے اور بالائی منزلیں مسمار کی گئیں، آپریشن کے دوران ایک دکان کا ملبہ دکاندار پر بھی گرا جس سے وہ شدید زخمی ہوا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دکانداروں اور رہائشیوں نے شدید احتجاج بھی کیا اور کئی افراد بے حال ہو کر زمین پر لیٹ گئے، پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں ایک شخص کو بھی حراست میں لے لیا۔ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی 35 ایکڑ ، ایل ڈی اے کی 636 کنال اراضی اور ایم سی ایل کے 2 ارب روپے مالیت کے 32 پلاٹوں سمیت سرکار کی 31 ہزار 687 کنال اراضی وا گزار کرائی جائے گی۔

مزید :

قومی -