کیا پاک فوج سے مسلم لیگ (ن)کے تعلقات ٹھیک ہوگئے ہیں ؟سب سے بڑی خبر آگئی ،جان کر تحریک انصاف کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

کیا پاک فوج سے مسلم لیگ (ن)کے تعلقات ٹھیک ہوگئے ہیں ؟سب سے بڑی خبر آگئی ،جان کر ...
کیا پاک فوج سے مسلم لیگ (ن)کے تعلقات ٹھیک ہوگئے ہیں ؟سب سے بڑی خبر آگئی ،جان کر تحریک انصاف کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنمامسلم لیگ ن رانامشہودنے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ میں ن لیگ پنجاب میں حکومت بنا لے گی،پنجاب میں تحریک انصاف کے پاس معمولی اکثریت ہے اور جن لوگوں نے اکثریت دی ان سے بات ہوتی رہتی ہے، وہ پرانے دوست اور ساتھی ہیں اور اب وہاں چینج آف ہارٹ (دلوں کی تبدیلی) دیکھنے میں آرہی ہے،معاملات کودرست کرنے میں شہبازشریف کابہت بڑاکردارہے،اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو  کرتے ہوئے رہنمامسلم لیگ ن اور سابق صوبائی وزیر رانامشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف تمام اداروں کوساتھ لےکرچلنے کی بات کرتے ہیں،یہ ادارے ہمارے اپنے ہیں ان اداروں کی عزت میں کمی نہیں ہونی چاہیے،سمجھتے ہیں ایک میوچل انڈرسٹینڈنگ ڈیویلپ ہورہی ہے، جن اداروں کاجوکام ہے وہ کریں، شہباز شریف ان حالات میں وزیراعظم ہوتے تو بہت بہتر پرفارم کرتے، انہوں نے ہمیشہ اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے،شہبازشریف تمام اداروں کوساتھ لےکرچلنے کی بات کرتے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ اگلے دو ماہ میں ن لیگ پنجاب میں حکومت بنا لے گی،معاملات کودرست کرنے میں شہبازشریف کابہت بڑاکردارہے،اسٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں ،شہبازشریف سب کو ساتھ لےکرچلتے ہیں،شہبازشریف ہمیشہ سے قابل قبول رہے ہیں اور اگلے مہنیوں میں پنجاب میں حالات بد ل سکتے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کی کم اکثریت ہے۔ رانا مشہود کا اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ 2 ڈھائی ماہ بہت اہم ہیں اسی دوران ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں، عدالت یا عوام کے ذریعے موجودہ حکومت کا خاتمہ ہونا ہے ،سیاسی تجربے کی بنیاد پر کہہ رہاہوں کہ دوماہ بعد پنجاب میں ن لیگ حکومت بنا لے گی کیونکہ اس حکومت کا شو ناکا م ہو گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی یہ ساری دنیا کو پتہ ہے اور اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ یہ لوگ ڈیلیور نہیں کر پائے اور یہ بھی احساس ہورہا ہے کہ انتخابات میں جو ہوا غلط ہوا، انہیں سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف ہی بہتر چوائس تھے، الیکشن میں جیتنے والی جماعت کو گھوڑا سمجھا گیا لیکن وہ خچر نکلی۔

رانامشہود احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی ڈیل کی بات نہیں کر رہا، اداروں کے درمیان جو گفتگو ہوتی ہے اس کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی،دو ماہ انتہائی اہم ہیں، پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی،یہ لوگ جھوٹ بولتے رہے کے ان کے پاس ماہر لوگ ہیں لیکن جہانگیر ترین کے لیے کھاد اور چینی کو مہنگا کر دیا گیا، پیٹرول گیس مہنگی کردی گئی،پنجاب میں آزاد امیدواروں سے جو وعدے کیے گئے وہ وفا نہیں ہوئے اور وہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -اہم خبریں -