انڈر 19 ایشیا کپ : سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

انڈر 19 ایشیا کپ : سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
انڈر 19 ایشیا کپ : سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سری لنکانے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا دیا جس کے بعد پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چٹاگانگ میں کھیلے گئے انڈر 19ایشیا کپ کے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں200 رنز بنائے،ہدف کے تعقب میں پاکستان کی انڈر 19ٹیم 8 وکٹ پر 177 رنز بناسکی ۔سری لنکا کے ہاتھوں شکست سے پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔گروپ اے سے بھارت اور افغانستان نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں فائنل فور میں پہنچ گئیں ہیں۔