وزیراعظم عمران خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد؟ مقامی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

وزیراعظم عمران خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد؟ مقامی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ ...
وزیراعظم عمران خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد؟ مقامی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)یہ اطلاعات تھیں کہ ملک کی اہم شخصیت باپ بننے والی ہے لیکن اب روزنامہ امت نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اوّل بشری بی بی امید سے ہیں اور چند ماہ میں ان کے گھر نئے مہمان کی ولادت متوقع ہے تاہم بعدازاں حکومتی سطح پر اس کی تردید کردی گئی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیا وزیر اعظم کے گھر بچے کی پیدائش ہونے والی ہے ؟ سوشل میڈیا پر خبروں کے بعد حکومت نے واضح اعلان کردیا
اخبار نے وزیراعظم ہاوس کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان باپ بننے والے ہیں اور ان کی اہلیہ بشری بی بی امید سے ہیں ،وزیراعظم کی خواہش پر اس بات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے کہ اس تمام معاملے کی تشہیر نہ ہو اور جب مناسب وقت آئے گا وہ خود اس کا اعلان کریں گے۔
اخبار نے مزید لکھاکہ ایک معروف صحافی نے بھی اشارہ دیا ہے، انہوں نے اپنے پروگرام میں بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ ترین شخصیت باپ بننے والے ہیں لیکن وہ اس تمام معاملے کو خفیہ رکھے ہوئے ہیں لہٰذا میں بھی ان کا نام نہیں بتانا، عمران خان کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی خواہش تھی کہ ان کی عمران خان سے اولاد ہو اور اللہ تعالیٰ نے ان کی خواہش پوری کر دی۔
یادرہے کہ 66 سالہ وزیراعظم عمران خان تیسری مرتبہ باپ بننے جا رہے ہیں اس سے پہلے ان کے 2 بیٹے ہیں جن نام سلمان خان اور قاسم خان ہے۔