سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ: جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے

سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ: جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے
سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ: جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں 7 حملہ آور مارے گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے علاقے سے شمالی وزیرستان میں قائم پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کی مذموم سازش کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر دیا۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر اس سے قبل بھی دہشت گرد حملے ہوتے رہے ہیں جس کا پاک فوج کے بہادر جوان بھرپور جواب دیتے ہیں،پاک فوج کے آپریشن رد الفساد نے کامیابی سے پورے ملک سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑ دیئے ہیں جس کے بعد اس قسم کے حملے سرحدی علاقوں تک محدود ہو گئے ہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی جانب سے سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردوں کا پاکستان میں داخلہ نامکمن ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے وہ افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستان نے گزشتہ برس پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کیا تھا تاکہ سرحد پار سے عسکریت پسندوں کو ملک میں داخل ہونے اور دہشت گرد کارروائیاں کرنے سے روکا جائے۔