بھارتی قابض فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں گرفتار کر لیا  ،گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں:اہلیہ مشعال ملک

بھارتی قابض فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں گرفتار کر لیا ...
بھارتی قابض فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں گرفتار کر لیا  ،گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں:اہلیہ مشعال ملک

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کو انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے پر سری نگر میں گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل’’جیونیوز‘‘کےمطابق کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے یاسین ملک کو ابی گزرکے علاقے میں ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا،قابض بھارتی انتظامیہ نے 8 اکتوبر کو جموں میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا حریت رہنماؤں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے،یاسین ملک آج بائیکاٹ مہم کے لیے اپنے دفتر میں موجود تھے جہاں پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا،یاد رہے کہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، کشمیری قیادت کی نظربندیاں اور گرفتاریاں جاری ہیں۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -