حکومت نے شہروں کوقبضہ مافیا سے صاف کرنے کا عہد کر رکھا ہے : میاں محمودالرشید

حکومت نے شہروں کوقبضہ مافیا سے صاف کرنے کا عہد کر رکھا ہے : میاں محمودالرشید
حکومت نے شہروں کوقبضہ مافیا سے صاف کرنے کا عہد کر رکھا ہے : میاں محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ہاو¿سنگ اینڈ سوسائٹی پنجاب محمود الرشید نے کہاکہ ناجائزطورپرتعمیر کی گئیں دکانیں اور مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں ، عاشورہ کے باعث تجاوزات کیخلاف آپریشن ملتوی کیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق وزیر ہاو سنگ اینڈ سوسائٹی پنجاب میاں محمود الرشید نے کہاکہ حکومت نے شہروں کوقبضہ مافیا سے صاف کرنے کا عہد کر رکھا ہے،قبضہ مافیااورتجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن دوہفتے قبل شروع کیا جا نا تھا ، تجاوزات راتوں رات کھڑی نہیں ہوتیں،افسوس انہیں سیاسی سرپرستی حاصل رہی،بے شمارشکایات موصول ہوتی رہیں لیکن کسی نے قبضہ گروپوں پرہاتھ نہیں ڈالا۔
انہوں نے کہاکہ لاہورقبضہ مافیا ،تجاوزات پرنظر رکھنے کیلئے انٹی انکروچمنٹ سیل بنادیا گیا ہے ،جوہرٹاون میں کروڑوں روپے کی مالیتی اراضی سے قبضہ چھڑایاگیا،قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف کسی کا دباو  قبول نہیں کیا جائے گا ،کوئی پلاٹ یا گراونڈ کسی سیاسی گھرانے کے قبضے میں بھی ہوا تو کارروائی کرینگے ،قبضہ مافیا،تجاوزات کے باعث شہری آبادیاں شدیدمشکلات کا شکار تھیں ۔