رانا مشہود سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

رانا مشہود سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:وزیر اطلاعات فیاض ...
رانا مشہود سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا مشہود شہباز شریف کے بل بوتے پر سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگی رہنما رانا مشہود کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  وزیر اطلاعات  پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے عمران خان اور تحریک انصاف کو اقتدار پر فائز کیا ہے، رانا مشہود نے عوام کے ذہنوں میں 2018ء کے الیکشن کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود ذہنی ابنارمل شخص کو سیاسی ولی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش نہ کریں، وہ شہباز شریف کی شہ پر سٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،شہبازشریف سےکرپٹ اورنااہل حکمران پنجاب کی تاریخ میں نہیں گزرا،رانا مشہود بتائیں شہبازشریف نے پنجاب کوکئی سوارب کا مقروض کیسے کیا؟ ۔

یاد رہے  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ  اگلے دو ماہ میں ن لیگ پنجاب میں حکومت بنا لے گی،معاملات کودرست کرنے میں شہبازشریف کابہت بڑاکردارہے، سٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں ،شہبازشریف سب کو ساتھ لےکرچلتے ہیں،شہبازشریف ہمیشہ سے قابل قبول رہے ہیں اور اگلے مہنیوں میں پنجاب میں حالات بد ل سکتے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کی کم اکثریت ہے۔

مزید :

قومی -