الحدیدہ: اتحادی فوج کے حملے میں صف اول کے کمانڈر سمیت 40 جنگجو ہلاک

الحدیدہ: اتحادی فوج کے حملے میں صف اول کے کمانڈر سمیت 40 جنگجو ہلاک
الحدیدہ: اتحادی فوج کے حملے میں صف اول کے کمانڈر سمیت 40 جنگجو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(سی پی پی)یمن کی سرکاری فوج کے مطابق ساحلی علاقے الحدیدہ میں فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں صف اول کے فیلڈ کمانڈر حسین یحیی کشیمہ سمیت 40 شدت پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
عرب خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ گورنری کے مغربی ساحلی محاذ پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ مقتول حوثی لیڈر کشیمہ کا شمار صف اول کے فیلڈ کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ اسے بم تیار کرنے اور بارودی سرنگوں کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ اس نے سنہ 2011 اور 2012 میں عسکری تربیت حاصل کی تھی۔