پاکستان کی افغان صوبے ننگرہار میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے افغان صوبے ننگرہار میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہپاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیونیوز‘‘ کے مطابق ،دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ۔دفتر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا،دفتر خارجہ نے ان حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیااور کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں ۔