”رانا مشہود! وہ ویڈیو یاد ہے یا پھر۔۔۔“ ن لیگی رہنماءکی پریس کانفرنس کے بعد مبشر لقمان نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ رانا مشہود کے ہوش ہی اڑ جائیں

”رانا مشہود! وہ ویڈیو یاد ہے یا پھر۔۔۔“ ن لیگی رہنماءکی پریس کانفرنس کے بعد ...
”رانا مشہود! وہ ویڈیو یاد ہے یا پھر۔۔۔“ ن لیگی رہنماءکی پریس کانفرنس کے بعد مبشر لقمان نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ رانا مشہود کے ہوش ہی اڑ جائیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے رہنماءرانامشہودنے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ معاملات ٹھیک ہونے کا کہتے ہوئے اگلے دو ماہ میں پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کیا تو ملکی سیاست میں ہلچل برپا ہو گئی جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی پریس کانفرنس میں انہیں جواب دیا۔

معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان بھی رانا مشہود کی اس پریس کانفرنس پر میدان میں آ گئے ہیں اور انہیں ایسی چیز یاد دلا دی ہے کہ جان کر ہی ان کے ہوش اڑ جائیں۔ مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے مختصر پیغام میں رانا مشہود سے پوچھا کہ ”رانا مشہود! اپنی ویڈیو یاد ہے یا آج دوبارہ نشر کروں؟؟؟ دسو۔۔۔“

واضح رہے کہ رانا مشہود نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف تمام اداروں کوساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں،یہ ادارے ہمارے اپنے ہیں ان اداروں کی عزت میں کمی نہیں ہونی چاہیے،سمجھتے ہیں ایک میوچل انڈرسٹینڈنگ ڈویلپ ہورہی ہے، جن اداروں کاجوکام ہے وہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں اور شہباز شریف نے اس میں بڑا کردار ادا کیا ہے، اگلے دو ماہ میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -