کراچی میں ایک اور بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن گیا

کراچی میں ایک اور بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن گیا
کراچی میں ایک اور بچہ اندھی گولی کا نشانہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ایک 10 سالہ بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ایک 10 سالہ بچہ نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، ارمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو گولی بائیں ٹانگ میں لگی۔تاہم واقعہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں سعید آباد میں بھی ایک 7 سالہ بچی اقصیٰ کو اسکول میں اسمبلی کے دوران نامعلوم سمت سے۔ آنے والی گولی لگی تھی،جو بعدازاں ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔