بڑی گاڑیوں والے’’ٹیکس نادہندگان‘‘ہوجائیں تیار،ایف بی آر نے نیا شکنجہ تیار کر لیا

بڑی گاڑیوں والے’’ٹیکس نادہندگان‘‘ہوجائیں تیار،ایف بی آر نے نیا شکنجہ ...
بڑی گاڑیوں والے’’ٹیکس نادہندگان‘‘ہوجائیں تیار،ایف بی آر نے نیا شکنجہ تیار کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ جیونیوز‘‘ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں 169بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی ہو گی،پہلے مرحلے میں 3 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے اور ٹیکس گوشوارہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ دوسرے مرحلے میں 1800 سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق 2کروڑ سے زائدمالیت کی جائیداد خریدنے اور ٹیکس ریٹرن نہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے،ایسے افراد جنہوں نے بڑی جائدادیں خریدیں اور ان پر کرایہ وصول کیا، قابل گرفت ہیں، بڑی جائیدادیں خریدنے والوں سے ٹیکس وصولی کےساتھ جرمانہ بھی لیا جائےگا۔

مزید :

قومی -