آخری ہدف کے حصول تک تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،عبدالعلیم خان

آخری ہدف کے حصول تک تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،عبدالعلیم خان
آخری ہدف کے حصول تک تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،عبدالعلیم خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے تجاوزات کے خلاف اپنےپختہ عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آخری ہدف کے حصول تک تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پہلے روزکے آپریشن میں شہری اداروں اورانتظامیہ نے ذمے دارانہ رویہ اپنایا،تجاوزات پرگزشتہ حکومت کی مسلسل10برسوں کی غفلت قابل افسوس ہے،سیاسی سرپرستی تجاوزات کی اہم وجہ ہے، سب کے خلاف یکساں پالیسی اختیارکریں گے،موجودہ حکومت نے قانون کی بالادستی کیلئے غیرمقبول فیصلہ کیا ہے،مستقل بنیادوں پرتجاوزات کاخاتمہ چاہتے ہیں،دوبارہ شکایت پرمحکمہ ذمے دارہوگا،وزیر اعظم عمران خان کومجوزہ نئے بلدیاتی ڈھانچے پربریفنگ دےدی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -