کراچی میں سیف سٹی کا منصوبہ جلد شروع کریں گے، ناصر حسین شاہ

کراچی میں سیف سٹی کا منصوبہ جلد شروع کریں گے، ناصر حسین شاہ
کراچی میں سیف سٹی کا منصوبہ جلد شروع کریں گے، ناصر حسین شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہاکہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے، سندھ میں ٹرانسپورٹ سے متعلق تمام منصوبے جلدشروع ہوجائینگے،تھرمیں بچوں کی اموات کی شرح اتنی ہی ہے جتنی اسلام آباد میں ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ سندھ سیدناصر حسین شاہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ ہاو¿س اسلام آباد ، سندھ ہاو¿س مری کی بہتری کیلئے یہاں آیاہوں،سندھ میں ٹرانسپورٹ سے متعلق تمام منصوبے جلدشروع ہوجائینگے، لاہورکی طرح سبسڈی والے ٹرانسپورٹ کے منصوبے سندھ حکومت کے پاس بھی تھے،5 یا 6 ماہ میں کراچی کیلئے 600 بسیں آجائیں گی، وزیراعظم عمران خان نے دورہ کیاتھا، ان سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے، اسٹریٹ کرائم کیلئے قانون سازی ہوناضروری ہے، مجرم چھوٹ کرواپس آجاتے ہیں،تھر میں آکرخود دیکھیں وہاں کیاکیا سہولیات دی گئی ہیں، تھرمیں بچوں کی اموات کی شرح اتنی ہی ہے جتنی اسلام آباد میں ہے،تبدیلی کے 100 دن کاانتظار کررہے ہیں،پیپلزپارٹی نے این ایف سی ایوارڈ پاس کیا تھا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ کراچی میں بچوں کے اغوا اور قتل کے واقعات من گھڑت افواہیں ہیں،کراچی میں بچوں کے اغوا کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، بہت سے بچے راستہ بھول جاتے ہیں وہ بعد میں گھر پہنچ جاتے ہیں،بہت سے لاپتابچے اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -