دوران پرواز نوجوان ٹیچر کی اپنے سٹوڈنٹ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، رنگے ہاتھوں پکڑی گئی اور پھر۔۔۔

دوران پرواز نوجوان ٹیچر کی اپنے سٹوڈنٹ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، رنگے ...
دوران پرواز نوجوان ٹیچر کی اپنے سٹوڈنٹ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، رنگے ہاتھوں پکڑی گئی اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون یا مرد ٹیچر اپنے شاگردوں کے روحانی ماں باپ ہوتے ہیں لیکن کچھ ہوس زادے یا ہوس زادیاں ایسے ہوتے ہیں جو شاگردوں کے ساتھ بھی منہ کالا کرنے سے باز نہیں آتے اور رسوائی کو اپنا مقدر بنا لیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ کے ایک سکول میں پیش آیا ہے جس نے پورے سکول کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ڈیلی میل کے مطابق 29سالہ ایلینر ولسن نامی اس خاتون ٹیچر نے اپنے 16سالہ شاگرد کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھائیں اور مختلف مواقع پر کئی بار اس کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کیا۔ایک موقع پر اس نے فضائی سفر کے دوران شراب پی کر جہاز کے ٹوائلٹ میں بھی اس شاگرد کے ساتھ جنسی تعلق استوار کیا۔


ان کا یہ تعلق اس وقت سامنے آیا جب ایک طالب علم کو اس بارے علم ہو گیا اور اس نے ایلینر ولسن کو ایک ای میل کی جس میں اس نے دوسرے اساتذہ کو سب کچھ بتا دینے کی دھمکی دی۔بعد ازاں اس طالب علم نے دھمکی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سکول میں یہ بات بتا دی جس پر سکول نے تحقیقات کیں تو سچ سامنے آ گیا۔ متاثرہ شاگرد نے سکول کے تحقیقاتی پینل کو بتایا کہ ”مس ولسن اور میرے درمیان 2015ءسے تعلقات چلے آ رہے ہیں۔ جب معاملہ کھلا اور تحقیقات شروع ہوئیں تو مس ولسن نے مجھے تعلق کے بارے میں سچ نہ بولنے اور تمام پیغامات ڈیلیٹ کر دینے کو کہا تھا۔ “ شاگرد نے یہ بھی بتایا کہ جب جہاز میں ہم نے جنسی تعلق قائم کیا تو بعد میں میں نے ٹیچر سے پوچھا کہ جہاز میں جو کچھ ہوا اس پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں؟ اس پر ٹیچر نے جواب دیا کہ اسے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق سکول نے جرم ثابت ہونے پر ایلینر ولسن کو سکول سے نکال دیا اور آئندہ کے لیے اس پر ہمیشہ کے لیے ٹیچنگ کی نوکری کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔اب برسٹل کراﺅن کورٹ میں ایلینر کے خلاف مقدمہ بھی زیرسماعت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -