شادی سے 2 روز قبل اس سعودی شہزادی کے 10 کروڑ روپے کے زیورات چوری ہوگئے، یہ شہزادی دراصل کون ہے اور شہزادہ ولید بن طلال سے کیا تعلق ہے؟ تفصیلات منظر عام پر

شادی سے 2 روز قبل اس سعودی شہزادی کے 10 کروڑ روپے کے زیورات چوری ہوگئے، یہ ...
شادی سے 2 روز قبل اس سعودی شہزادی کے 10 کروڑ روپے کے زیورات چوری ہوگئے، یہ شہزادی دراصل کون ہے اور شہزادہ ولید بن طلال سے کیا تعلق ہے؟ تفصیلات منظر عام پر

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی سے پہلے گھر میں ڈاکے اور جہیز کا سامان لوٹ لیے جانے کی خبریں ہمارے ہاں تو گاہے سامنے آتی رہتی ہیں لیکن آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ پیرس کے ایک معروف ترین ہوٹل میں سعودی شہزادی کی شادی سے محض 2دن قبل اس کے کروڑوں کے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 34سالہ شہزادی امیرا الطویل کی شادی 9ستمبر کو 39سالہ کھرب پتی کاروباری شخص خلیفہ بن بوتی المہیری سے پیرس کے رٹز ہوٹل میں ہوئی۔ شادی کے لیے دولہا دلہن اپنے عزیزواقارب کے ساتھ چند دن پہلے ہی ہوٹل میں جا مقیم ہوئے اور 7ستمبر کو چوری کی واردات ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے ایک روز بعد اس چوری کی رپورٹ خود شہزادی امیرا الطویل نے درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ رٹز ہوٹل سے اس کے 10لاکھ ڈالر(تقریباً 12کروڑ 33لاکھ روپے) کے زیوارت چوری ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہزادی کے کمرے میں کسی کے داخل ہونے اور چوری کرنے کے شواہد نہیں مل سکے۔ بہرحال، اگر شہزادی کے الزامات درست ثابت ہوئے تو اس ہوٹل میں رواں سال کے دوران یہ دوسری بڑی واردات ہوگی۔ اس سے پہلے جنوری میں ڈاکو اس ہوٹل میں داخل ہوئے تھے اور کروڑوں ڈالر کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ شہزادی امیرا الطویل کی یہ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی شادی سعودی عرب کے امیرترین افراد میں شمار ہونے والے شہزادہ ولید بن طلال کے ساتھ 2008میں ہوئی تھی تاہم 2013ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔شہزادی امیرا مشرق وسطیٰ میں خواتین کے حقوق کے معاملے پر امریکی صدر بل کلنٹن، اردن کی ملکہ رانیا اور برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ان کے حالیہ شوہر خلیفہ بن بوتی المہیری کے اثاثوں کی مالیت 2ارب ڈالر سے زائد ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -