پاکستان نے سی پیک کا سائز چھوٹا کردیا کیونکہ۔۔۔ سب سے بڑی خبر آگئی

پاکستان نے سی پیک کا سائز چھوٹا کردیا کیونکہ۔۔۔ سب سے بڑی خبر آگئی
پاکستان نے سی پیک کا سائز چھوٹا کردیا کیونکہ۔۔۔ سب سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں نئی حکومت کے آتے ہی پاک چین اقتصادی راہداری شدت کے ساتھ موضوع بحث بنی، جس کی وجہ بعض وزیروں اور مشیروں کے بیانات اور انٹرویوز تھے جن میں سی پیک کو محدود کرنے اور اس کے تحت ہونے والے معاہدوں پر نظرثانی کرنے جیسی باتیں کہی گئی تھیں۔ اب وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے عملاً اس میں حصہ ڈالتے ہوئے سی پیک کے تحت جاری ریلوے کے منصوبوں کا حجم چھوٹا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ”ہم نے سی پیک کے تحت بننے والے سب سے بڑے منصوبے کے حجم میں 2ارب ڈالر کی کمی کر دی ہے کیونکہ ملک اتنے بڑے قرضوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔“
اس میگاپراجیکٹ کے تحت کراچی سے پشاور تک انگریز دور میں بننے والی ریلوے لائن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ اس منصوبے کی کل مالیت 8.2ارب ڈالر تھی جو اب 6.2ارب ڈالر کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے حجم میں کمی نئی پاکستانی حکومت کی سی پیک کے منصوبوں پر نظرثانی کی کوششوں کاحصہ ہے۔سی پیک کے تحت چینی حکومت 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کی حکومت چین کی اس سرمایہ کاری کے متعلق بہت محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ”اس میگاپراجیکٹ کے حجم میں کمی کرنے کے باوجود حکومت کراچی تا پشاور مین لائن 1(ML-1)کے پراجیکٹ پر کاربند رہے گی تاہم ہم اس میگا منصوبے کے حجم میں مزید 2ارب کمی لا کر اسے 4.2ارب ڈالر پر لانا چاہتے ہیں۔سی پیک پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن ہماری آنکھیں اور کان کھلے ہیں۔ مین لائن 1پاکستان کے ریل نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی۔ چنانچہ اسے مکمل کیا جائے گا۔“