گردن کا مساج کروانے سے خاتون کی آنکھ ’پھٹ‘ گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جانئے وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

گردن کا مساج کروانے سے خاتون کی آنکھ ’پھٹ‘ گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جانئے وہ ...
گردن کا مساج کروانے سے خاتون کی آنکھ ’پھٹ‘ گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جانئے وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) میڈیکل سائنس کی ترقی اپنی جگہ مگر آج بھی لوگوں کی بڑی تعداد ڈاکٹر کو چھوڑ کر حکیم اور جراح کا رخ کرتی ہے۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ روایتی طریقہ علاج جدید ڈاکٹری علاج سے بہتر ہے، شاید بعض صورتوں میں یہ بات ٹھیک بھی ہو، مگر ایک بات سمجھنے کی ہے کہ پیچیدہ مسائل کے علاج کے حکیموں اور جراحوں کی مدد لینا جان بوجھ کر خطرہ مول لینے کے مترادف ہے۔ کمر اور گردن کے درد کا علاج کروانے کے لئے کائرو معالج کے پاس جانے والی یہ امریکی خاتون ایک ایسی ہی مثال ہے، جو درد ٹھیک کروانے گئی مگر واپس آئی تو پتا چلا کہ بینائی بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔
میل آن لائن کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، اور ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ خاتون کی گردن کے مساج کے دوران اسے تیزی سے جھٹکا دیا گیا جس کی وجہ سے آنکھوں میں موجود خون کی باریک رگیں پھٹ گئیں۔ یہ خاتون اپنی کمراور گردن میں ہونے والے درد کے علاج کے لئے ایک کائرو معالج کے پاس گئی تھی۔ کائرو معالجہ روایتی جراحی سے ملتا جلتا ایک طریقہ علاج ہے جس میں جسم کے مختلف جوڑوں کو مساج کے ذریعے یا زور درار جھٹکا دے کر ٹھیک جگہ پر لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس خاتون کے درد کے علاج کے لئے بھی اس کی گردن کا مساج کیا گیا اور اس کے سر کو زور سے دائیں بائیں حرکت دی گئی تھی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ واپس گھر آرہی تھیں تو انہیں اپنی بصارت میں کچھ دھبے دکھائی دینے شروع ہوئے اور چند گھنٹوں بعد اتنے گہرے ہو گئے کہ اُن کے لئے ٹھیک طور پر دیکھنا ممکن نہیں رہا۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ 59 سالہ خاتون کی آنکھ کے عدسے میں خون کے لوتھڑے جمع ہیں جن کی وجہ سے اسے اپنی بصارت میں گہرے رنگ کے دھبے نظر آرہے ہیں۔
اس خاتون کا علاج یونیورسٹی آف مشی گن کے کیلگ آئی سینٹر میں جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ کائرو معالج کی خدمات حاصل کرنے والوں کو اس طرح کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جسم کے کسی حصے کو اچانک اور تیزی کے ساتھ حرکت دینے سے عصبی رگیں بھی پھٹ سکتی ہیں جبکہ خون کی باریک رگیں بھی پھٹ سکتی ہیں۔ اگرچہ کائرو معالجے کی وجہ سے کسی مریض کی آنکھ میں خون کی رگیں پھٹنے کا واقعہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دیگر اعضاءمیں سنگین مسائل پیدا ہونے کے واقعات یقینا پہلے بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ اس خاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تفصیلی رپورٹ ”امریکن جرنل آف آفتھلمالوجی کیس رپورٹ“ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -