رانامشہودکے بیان سے(ن) لیگ کاکوئی تعلق نہیں:مریم اورنگزیب کا ردعمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رانامشہودکے بیان سے(ن) لیگ کاکوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہ رانامشہودکابیان قابل حیرت اورباعث تعجب ہے، ان سے جواب طلب کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ رانامشہودکے بیان سے(ن) لیگ کاکوئی تعلق نہیں،رانامشہودکابیان ان کی ذاتی رائے ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے2 ماہ میں ن لیگ پنجاب میں حکومت بنا لے گی،معاملات کودرست کرنے میں شہبازشریف کابہت بڑاکردارہے، سٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں،شہبازشریف سب کو ساتھ لیکرچلتے ہیں،شہبازشریف ہمیشہ سے قابل قبول رہے ہیں اور اگلے مہنیوں میں پنجاب میں حالات بد ل سکتے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کی کم اکثریت ہے۔