انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کا ’مذاق‘ اڑانے کیلئے ایسا طریقہ استعمال کر ڈالا کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کا ’مذاق‘ اڑانے کیلئے ایسا طریقہ استعمال ...
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کا ’مذاق‘ اڑانے کیلئے ایسا طریقہ استعمال کر ڈالا کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 2019میں ہونے والی ٹکٹوں کی فروخت 10اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی ایسا طنز کرڈالا کہ پاکستانی کرکٹ مداح بھی دنگ رہ جائیں گے ۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر آسٹریلیاکے ساتھ ون ڈے میچ کی ویڈیو شیئر کی جس میں انگلینڈ نے 481رنز بنائے تھے اور اس ویڈیو کے ساتھ ہی پیغام لکھا کہ کیا ہم ایک روزہ کرکٹ میں 500سکور تک پہنچ سکتے ہیں ۔اس پیغام کے ساتھ ہی برطانوی کرکٹ بورڈ نے 2019میں پاکستان سے ہونے والی ون ڈے سریز کی ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل 444رنز کا ہے ۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

کھیل -