رانا مشہود کے متنازعہ بیان کے بعد رانا ثنا اللہ بھی میدان میں آ گئے ، ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

رانا مشہود کے متنازعہ بیان کے بعد رانا ثنا اللہ بھی میدان میں آ گئے ، ایسی ...
رانا مشہود کے متنازعہ بیان کے بعد رانا ثنا اللہ بھی میدان میں آ گئے ، ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان  نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما رانا مشہود کے بیان کی تدید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دے گی،کسی کی انفرادی طور پر کی گئی بات کو پارٹی سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، اس معاملہ میں جماعتی سطح پر کوئی بات نہیں کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون  رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہمسلم لیگ ن غیرجمہوری طور پر کسی حکومت کو گرانے اور اس کی جگہ خود حکومت بنانے کے حق میں نہیں،ہم جمہوری اداروں اور سویلین بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں اور ووٹ کے ذریعے ہی اقتدار کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری قوتوں نے انتخابات میں دھاندلی کی اور جعلی مینڈیٹ ایسی جماعت کو دلوایا گیا جسے عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہمسلم لیگ ن اور اداروں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، اگلے دو ماہ میں پنجاب میں ان کی حکومت ہو گی تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اس بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے ،ان کے کہنے کا یہ مطلب نہیں تھا جو میڈیا میں بیان کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -