وزیراعظم عمران خان سے فاٹاارکان قومی اسمبلی کی ملاقات،ارکان قومی اسمبلی نے فاٹاسے متعلق مطالبات کپتان کے سا منے رکھ دیے

وزیراعظم عمران خان سے فاٹاارکان قومی اسمبلی کی ملاقات،ارکان قومی اسمبلی نے ...
وزیراعظم عمران خان سے فاٹاارکان قومی اسمبلی کی ملاقات،ارکان قومی اسمبلی نے فاٹاسے متعلق مطالبات کپتان کے سا منے رکھ دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی اور فاٹاسے متعلق مطالبات کپتان کے سا منے رکھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات میں گورنرخیبرپختوانخواشاہ فرمان بھی موجود تھے۔دوران ملاقات فاٹا اراکین اسمبلی کا کہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈکا 3 فیصد حصہ جلدازجلدفاٹاکودیاجائے،فاٹاکو این ایف سی کے حوالے سے آ ئینی تحفظ دیاجائے اور فاٹا کے عوام کے کئے اسلحہ سے متعلق بھی کوئی پالیسی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے علاقوں سے ایم پی ایزکی تعداد16سے بڑھا کر24کردی جائے،فاٹاکے لئے ایم این ایزکی موجودہ تعدادکو برقراررکھا جائے۔

مزید :

قومی -