انڈونیشیا میں زلزلے کے کئی روز بعد ایک شخص زندہ بچا لیا گیا

انڈونیشیا میں زلزلے کے کئی روز بعد ایک شخص زندہ بچا لیا گیا
انڈونیشیا میں زلزلے کے کئی روز بعد ایک شخص زندہ بچا لیا گیا

  

جکارتہ(سی پی پی)انڈونیشی جزیرے سلاویسی میں جمعے کو آنے والے زلزلے کے بعد پیر کی شب ایک شخص کو ایک عمارت کے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو ورکروں کے مطابق بچایا جانے والا شخص اچھی حالت میں تھا، تاہم اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے اس زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 844 بتائی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں اس جزیرے کے شہر پالو میں ہوئیں، اس علاقے میں زمین زلزلے کے نتیجے میں دلدل میں تبدیل ہو گئی اور شہر کا ایک بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -