”ان مساجد کو ہر ماہ 400یونٹ فری ملیں گے جن کے امام یہ فتویٰ دیں گے“سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور میں ایسی تجویز پیش کردی گئی کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

”ان مساجد کو ہر ماہ 400یونٹ فری ملیں گے جن کے امام یہ فتویٰ دیں گے“سینیٹ کی ...
”ان مساجد کو ہر ماہ 400یونٹ فری ملیں گے جن کے امام یہ فتویٰ دیں گے“سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور میں ایسی تجویز پیش کردی گئی کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے ایوان بالا کو سفارشات بھجوا دیں،کمیٹی نے سفارش کرتے ہوئے کہاکہ بجلی چوری روکنے اوراسے حرام قرار دینے کیلئے امام مسجد فتویٰ دیں،فتویٰ جاری کرنے والی مساجد کو ہر ماہ بجلی کے400یونٹ فری ملیں گے۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے ایوان بالا کو سفارشات بھجوا دیں،سفارشات سینیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے تیار کیں،منظوری پاور کمیٹی نے دی،سینیٹ قائمہ کمیٹی پاورنے بجلی چوری روکنے کیلئے مساجد کی خدمات لینے کی سفارش کر دی ،کمیٹی نے سفارش کرتے ہوئے کہاکہ بجلی چوری روکنے اوراسے حرام قرار دینے کیلئے امام مسجد فتویٰ دیں، فتویٰ جاری کرنے والی مساجد کو ہر ماہ بجلی کے 400یونٹ فری ملیں گے۔

اس حوالے سے سینیٹر نعمان وزیر نے کہاکہ ہم عوام کو شعور دینا چاہتے ہیں،ملک چوری پر نہیں چل سکتا ہمیں ٹھیک کرنا ہے ،بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پی وی سی کیبل لگا رہے ہیں،پی وی سی کیبل سے 90فیصد بجلی چوری رک سکے گی،امام مسجد فتویٰ دیں چوری کی بجلی پر کھانا بنانااسلام کے مطابق ہے یانہیں،فتویٰ دیں چوری کی بجلی پر بچوں کو پڑھانا،نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں۔

مزید :

قومی -