وفاقی حکومت نے کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا
وفاقی حکومت نے کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے وفاقی کابینہ میں مزیدتوسیع کافیصلہ کر لیا ہے ،اس توسیع کے بعد ارکان کی تعداد کتنی ہو جائے گی جان کر آپ کے لئے بھی یقین  کرنا مشکل ہو جائے گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی حکومت نے وفاقی کابینہ میں مزیدتوسیع کافیصلہ کر لیا، کابینہ میں مزید 5وزرااورایک وزیرمملکت شامل کرنے کافیصلہ کیا گیاہے، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں توسیع کی منظوری دےدی، علی امین گنڈاپور،محمدمیاں سومرو،فیصل واوڈا،اعظم سواتی اور صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیرکاحلف اٹھائیں گے جبکہ زرتاج گل وزیرمملکت ہوں گی۔

حکومت نے ناراض رکن قومی اسمبلی  محمدمیاں سومروکوبھی منالیا ہے، محمدمیاں سومروکووفاقی وزیربرائے نجکاری بنائے جانے کاامکان ہے ، علی امین گنڈاپورکوامورکشمیراورشمالی علاقہ جات کاقلمدان ملنے کاامکان ہے  ،اعظم سواتی کوسائنس اینڈٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کاامکان ہے جبکہ زرتاج گل کووزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی لگائے جانے کاامکان،موفاقی کابینہ کے نئے ارکان رواں ہفتے حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کے بعدوفاقی کابینہ ارکان کی مجموعی تعداد 38 ہوجائےگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -