ایک اور بھارتی آئی ایم ایف کے اہم عہدے پر فائز

ایک اور بھارتی آئی ایم ایف کے اہم عہدے پر فائز
ایک اور بھارتی آئی ایم ایف کے اہم عہدے پر فائز

  

نیویارک (صباح نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)میں ایک اور بھارتی شہری نے جگہ بنالی ہے اور اہم عہدے پر فائز ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیتاگوپی ناتھ نامی 46سالہ بھارتی خاتون بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی چیف اکانومنسٹ مقرر کی گئیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف میں مورس اوبسفیلڈ کی جگہ لیں گی، راگھورام راجن کے بعد گیتا آئی ایم ایف میں یہ عہدہ حاصل کرنے والی دوسری شہری ہیں۔ان کے حوالے سے آئی ایم ایف سربراہ کا کہنا ہے کہ گیتا دنیا کی مایہ ناز ماہر اقتصادیات اور وسیع تجربے کی حامل ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -