صومالیہ،یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 3 افراد ہلاک،4زخمی

صومالیہ،یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 3 افراد ہلاک،4زخمی
صومالیہ،یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 3 افراد ہلاک،4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موغادیشو (صباح نیوز)افریقی ملک صومالیہ میں یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی قافلے پر کارسوار خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔حملے میں کسی فوجی اہلکار کی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صومالیہ سے ہے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ حملے کے باعث زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی۔
رپورٹ کے مطابق اطالوی فوج نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ان کا کوئی بھی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔واضح رہے کہ یورپی یونین کے افواج صومالیہ میں فوجی مشن کے تحت موجود ہیں، جس قافلے پر حملہ کیا گیا تھا ان میں اطالوی فوجی موجود تھے۔ صومالیہ 1990 کی دہائی کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے اور وہاں اقوام متحدہ کی امن فوجی تعینات ہے۔