ایف آئی اے کا چھاپہ،ایران کے راستے یورپ جانے والے 19 لڑکے گرفتار

ایف آئی اے کا چھاپہ،ایران کے راستے یورپ جانے والے 19 لڑکے گرفتار
ایف آئی اے کا چھاپہ،ایران کے راستے یورپ جانے والے 19 لڑکے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے میانوالی کے علاقے میں بس پرچھاپا مارا ،چھاپے کے دوران19لڑکوں کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) ساجد اکرام نے کہاکہ ایف آئی اے نے بس پر چھاپہ مارتے ہوئے ایران کے راستے یورپ جانے والے 19 لڑکوں کو گرفتار کر لیا،حراست میں لیے گئے لڑکوں کی عمریں 18سال سے کم ہیں،ایجنٹ اوراس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔زیرحراست لڑکوں کا کہنا تھا کہ اچھے روزگارکے لالچ میں ایران کے راستے یورپ لے جایا جارہا تھا۔