کرسٹینا رنالڈو کے لئے سب سے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ،امریکی پولیس نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر ہی پرتگالی سپرسٹار کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی 

کرسٹینا رنالڈو کے لئے سب سے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ،امریکی پولیس نے ایسا کام کر ...
کرسٹینا رنالڈو کے لئے سب سے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ،امریکی پولیس نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر ہی پرتگالی سپرسٹار کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی 

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی او ر پرتگال کے سپرسٹارکرسٹینارنالڈ و پر امریکی خاتون کی جانب سے ریپ کا الزام لگائے جانے کے بعد  لاس ویگاس پولیس نے رنالڈو کے خلاف جنسی زیادتی کا 9 سالہ پرانا  کیس کھول(ری اوپن کر) دیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس پولیس نے پرتگال کے سپرسٹار فٹ بالر کرسٹینا رنالدو کے خلاف امریکہ کی  کیتھرین نامی خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا پرانا کیس کھول کر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف رنالڈو نے اپنے اوپر لگائے جانے والے ریپ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’’الزام لگانے والوں کا مقصد میرا نام استعمال کر کے شہرت حاصل کرنا ہے‘‘دوسری طرف رونالڈو کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ان الزامات کو شائع کرنے والے جرمن جریدے کے خلاف مقدمہ کریں گے جس نے الزام لگانے والی خاتون کا انٹرویو شائع کیا ہے۔

واضح رہے کہ 34سالہ کیتھرین مے یورگا نامی خاتون ، جو اب ماڈلنگ چھوڑ کر ٹیچنگ کے شعبے سے وابستہ ہو چکی ہے، نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”کرسٹیانو رونالڈو نے مجھے 13جون 2009ءکو امریکی شہر لاس ویگاس کے ’پامز ہوٹل‘ کے ایک باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب وہ میرے پیچھے آیا اور مجھے دبوچ کر جنسی زیادتی کرنے لگا تو میں نہیں نہیں چلاتی رہی لیکن وہ نہیں رکا،مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد وہ مجھ سے کہنے لگا کہ معذرت، عام طور پر میں ایک شریف انسان ہوں،میں نے واقعے کے فوری بعد پولیس کو رپورٹ کی تھی تاہم بعد میں کرسٹیانو نے مجھے 3لاکھ 75ہزار ڈالر دے دیئے اور ہمارے درمیان معاہدہ طے پایا کہ میں کبھی اس کے خلاف الزامات کو منظرعام پر نہیں لاؤں گی تاہم اب میں اس معاہدے کو ختم کرنا چاہتی ہوں کیونکہ اس واقعے کی وجہ سے میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوں،میری ذہنی حالت ایسی ہو چکی ہے کہ اکثر میں خودکشی کے متعلق بھی سوچتی ہوں۔

دوسری طرف لاس ویگاس پولیس نے امریکی خاتون کے الزام پر رنالڈو کے خلاف تحقیقات کرنے کے لئے جنسی زیادتی کا کیس کھول(ری اوپن کر) دیا ہے ۔

مزید :

کھیل -