”امریکہ پاکستان کے ساتھ دفاعی ۔۔۔“ٹرمپ کے مشیر نے شاہ محمود اور پومپیو کے حوالے سے ایسا انکشاف کردیا کہ بھارت کو ”نمک مرچی ‘ ‘ لگ جائے گی

”امریکہ پاکستان کے ساتھ دفاعی ۔۔۔“ٹرمپ کے مشیر نے شاہ محمود اور پومپیو کے ...
”امریکہ پاکستان کے ساتھ دفاعی ۔۔۔“ٹرمپ کے مشیر نے شاہ محمود اور پومپیو کے حوالے سے ایسا انکشاف کردیا کہ بھارت کو ”نمک مرچی ‘ ‘ لگ جائے گی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے کیلئے کھڑکی کھلی رکھنا چاہتاہے ، امریکہ کے کئی حلقوں میں سوچا جارہاہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات بھی دوبارہ قائم کئے جائیں،پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے امریکہ میں سمجھا جارہاہے کہ پاکستان کے بغیر گزارا نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے ساجد تارڑ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے حوالے سے میں بہت پر امید ہوں،میرے خیال میں امریکہ پاکستان کے لئے ایک اوپن کھڑکی رکھنا چاہتا ہے ، امریکہ کی اس وقت سب سے بڑی ضرورت افغان پالیسی ہے اور ان کو پتہ چل چکاہے کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ، پاکستان کے ساتھ امریکہ کے بے مثال تعلقات ہیں۔ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے امریکہ میں سمجھا جارہاہے کہ پاکستان کے بغیر گزارا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے کئی حلقوں میں سوچا جارہاہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات بھی دوبارہ قائم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان آنے کاارادہ رکھتا ہوں اور پاکستان ضرورآﺅں گا ۔

مزید :

قومی -