پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب دھماکے کی ذوردار آواز سنی گئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ،تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی ۔