چینی سمندر میں امریکی جنگی جہازوں کی آمد، وارننگ پر واپس چلے گئے

چینی سمندر میں امریکی جنگی جہازوں کی آمد، وارننگ پر واپس چلے گئے
چینی سمندر میں امریکی جنگی جہازوں کی آمد، وارننگ پر واپس چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی )چینی فوج نے جنوبی چینی سمندر کے علاقے میں امریکہ کے جنگی بحری جہازوں کے داخلے کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام اشتعال انگیزی پر مبنی ہے جس کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔
چینی فوج کے ترجمان ووکیان نے کہا ہے کہ چینی بحریہ کے جہازوں نے قانون کے مطابق جہازوں کی شناخت اور تصدیق کے بعد امریکی بحری بیڑے کو وارننگ دی جس پر امریکی جہاز واپس چلے گئے۔ترجمان نے کہا کہ چین جنوبی چینی سمندر اور اس سے ملحقہ پانیوں اور جزیروں پر غیر متنازعہ اقتدار اعلیٰ رکھتا ہے، اب چین اور آسیان ممالک کی مشترکہ کوششوں کے باعث جنوبی چینی سمندر کے علاقے میں صورتحال مثبت اور استحکام کی طرف جارہی ہے۔تاہم امریکہ نے اس علاقے میں اپنے جہاز بھیج کر چین کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے اس سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو سخت دھچکا لگا ہے جس سے علاقے کے امن و استحکام کو نمایاں خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔چینی فوج اس قسم کے اقدام کی زبردست مخالفت کرتی ہے۔چین جنوبی چینی سمندر علاقے میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق جہاز رانی اور پروازوں کا تحفظ اور احترام کرتا ہے۔