اہم قومی عمارات کو استعمال میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں:وزیر اعظم عمران خان کاوزرائے اعلیٰ کو خط

اہم قومی عمارات کو استعمال میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں:وزیر اعظم عمران ...
اہم قومی عمارات کو استعمال میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں:وزیر اعظم عمران خان کاوزرائے اعلیٰ کو خط

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اہم قومی عمارات کوعوام کے استعمال میں لانے کے معاملہ پروزیراعظم عمران خان نے چاروں گورنرز،وزرائے اعلیٰ اوروفاقی وزرا کو خط لکھ دیا جس میں عمران خان نے عمارات کے معاملے پر قومی سطح کی ایک اورکمیٹی قائم کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق اہم قومی عمارات کوعوام کے استعمال میں لانے کے معاملہ پر حکومت نے ایک اور کمیٹی قائم کر دی جس کے سربراہ وزیر اعظم عمران خان خود ہوں گے،کمیٹی میں شفقت محمود، محمد اعظم خان،انجینیر عامر حسن، تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے،ہمارا قرضہ30 کھرب روپے سے زیادہ ہوچکا ہے،ہم6 ارب روپے روزانہ سود کی مد میں ادا کررہے ہیں،وزیراعظم ہاو¿س میں رہنے کے بجائے معمولی گھرمیں رہنے کا فیصلہ کیا،گورنرز،وزرائے اعلیٰ کے زیراستعمال عمارات عوامی استعمال میں لاکرفائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،مستقبل میں ان عمارات کو استعمال میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -